22 نومبر کو پشاور میں پی ڈی ایم کا جلسہ ، اے این پی کا ایسا اعلان کہ حالات کشیدہ ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا 

22 نومبر کو پشاور میں پی ڈی ایم کا جلسہ ، اے این پی کا ایسا اعلان کہ حالات کشیدہ ...
22 نومبر کو پشاور میں پی ڈی ایم کا جلسہ ، اے این پی کا ایسا اعلان کہ حالات کشیدہ ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے صوبائی حکومت کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پشاور جلسہ کے بینرز اور فلیکسز اتارنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کا راستہ روکنے کیلیے اور پشاور جلسہ کو ناکام بنانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے لیکن سلیکٹڈ حکمران بھول گئے ہیں کہ ان کے دن گنے جا چکے ہیں، پشاور جلسہ ہوگا اور ہر قیمت پر ہوگا۔

باچا خان مرکز پشاور سے جاری کردہ مذمتی بیان میں اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں نے حکمرانوں کے ہوش اڑا دئیے ہیں، جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے لیکن حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود22 نومبر کو پشاور میں سرخ پوشوں کا سمندر امڈ آئے گا،نا اہلوں کے خلاف عوام اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہے، مہنگائی، بدامنی اور معاشی بدحالی نے عوام کا جینا اجیرن بنا دیا ہے، پشاور جلسہ جعلی حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا اور جلد ہی پاکستان کے عوام کو سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات مل جائے گی۔