پاک روس مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں دروزبہ 5 اختتام پذیر

پاک روس مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں دروزبہ 5 اختتام پذیر
پاک روس مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں دروزبہ 5 اختتام پذیر
کیپشن:    سورس:   Screen Grab

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک روس مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں دروزبہ فائیو اختتام پذیر ہوگئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق روس کے ساتھ ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں روسی سفیر ڈنیلا گینج اورآئی جی ٹی ای لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن نے شرکت کی، ان کے علاوہ دونوں مسلح افواج کے حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔ اختتامی تقریب میں دونوں ممالک کے دستوں نے اپنی صلاحیتوں اور انسداد دہشتگردی آپریشنزکا مظاہرہ کیا۔ 

ترجمان پاک فوج کے مطابق مشقیں تربیلا اور قومی انسداد دہشتگردی سنٹر پبی میں ہوئیں، یہ مشترکہ مشقیں 2 ہفتے تک جاری رہیں جس کے دوران شرکا نے انسداد دہشتگردی آپریشنزسے متعلق ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -