عثمان بزدار کا غصہ آسمانوں کو چھونے لگا ،ایک اور صوبائی وزیر کو جھاڑ پلا دی 

عثمان بزدار کا غصہ آسمانوں کو چھونے لگا ،ایک اور صوبائی وزیر کو جھاڑ پلا دی 
عثمان بزدار کا غصہ آسمانوں کو چھونے لگا ،ایک اور صوبائی وزیر کو جھاڑ پلا دی 

  

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بائی پاس کرنے پر وزیرصحت پر برہم، عثمان بزدار نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو بولنے سے روک دیا۔ 

نجی نیوز چینل سٹی 42کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی کھنچائی کردی گئی۔ وزیر قانون بشارت راجہ کی جانب سے معاملہ اٹھایا گیا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کی فائلیں ہماری میز پر نہیں آتی اور وزیراعظم ہاوس سے فون آجاتا ہے، اگر فائل ہمارے پاس آئے اور کام نہ ہو تو وزراءضرور شکوہ کریں، معاملہ سامنے آنے پر وزیراعلیٰ برہم ہوگئے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے معاملے کی وضاحت کی کوشش کی تو وزیراعلیٰ نے انہیں بولنے سے روک دیا، وزیر صحت چند لمحے اجلاس میں بیٹھی رہیں، پھر اٹھ کر چلی گئیں۔یاد رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اجلاس میں وزیر تعلیم مراد راس اور صوبائی وزیر عنصر مجید کو جھاڑ پلائی تھی ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -