قیامت کی نشانی؟ اپنی ہی سگی بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والا باپ پکڑا گیا

قیامت کی نشانی؟ اپنی ہی سگی بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والا باپ پکڑا گیا
قیامت کی نشانی؟ اپنی ہی سگی بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والا باپ پکڑا گیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے بھارتی شہر ممبئی کے نواحی علاقے میں پولیس نے ایک ایسے درندہ صفت شخص کو گرفتار کیا ہے جو اپنی سگی بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے کمیونٹی کیلئے ایک میٹنگ کا انتظام کیا گیا تھا جس کا مقصد لوگوں کو اس بات کیلئے تحریک دینا تھا کہ وہ جرائم کے خاتمے میں پولیس کی مدد کریں۔ اس نشست کے دوران ایک خاتون نے شبہ ظاہر کیا کہ اس کا پڑوسی اپنی نابالغ بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرتا ہے۔

خاتون کی شکایت پر پولیس نے چھاپہ مارا تو وہاں سے 12 سالہ لڑکی عریانی کی حالت میں ملی۔ پولیس نے بچی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ اس کا باپ اس کے ساتھ اس کی 9 سالہ بہن کے ساتھ بھی زیادتی کرتا ہے، وہ اس لیے اس پر خاموش ہیں کیونکہ وہ اپنی تیسری 5 سالہ بہن کو اپنے باپ سے بچانا چاہتی ہیں۔

پولیس تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ 48 سالہ شخص کی بیوی کچھ عرصہ پہلے اسے چھوڑ کر چلی گئی تھی جس کے بعد سے اس نے اپنی سگی بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -جرم و انصاف -