آسٹریلیا نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیت لی؟ 50 ہزار تماشائیوں سے بھرے سٹیڈیم میں میچ کا انعقاد، دنیا حیران پریشان رہ گئی

آسٹریلیا نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیت لی؟ 50 ہزار تماشائیوں سے بھرے سٹیڈیم ...
آسٹریلیا نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیت لی؟ 50 ہزار تماشائیوں سے بھرے سٹیڈیم میں میچ کا انعقاد، دنیا حیران پریشان رہ گئی

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) پوری دنیا کورونا وائرس کی وجہ سے کہیں لاک ڈاﺅن اور کہیں سماجی فاصلے کی پابندیوں کی صعوبت اٹھا رہی ہے تاہم آسٹریلیا سے گزشتہ روز کچھ ایسے مناظر دنیا کو دیکھنے کو ملے کہ ہر شخص ورطہ حیرت میں پڑ گیا اور سوال پوچھنے لگا کہ کیا آسٹریلیا میں کورونا وائرس یکسر ختم ہو گیا ہے؟ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلیا میں سالانہ رگبی سیریز گزشتہ روز پوری شدومد کے ساتھ شروع ہوئی جس کا میچ دیکھنے کے لیے 50ہزار سے زائد شائقین سٹیڈیم میں موجود تھے۔

آسٹریلوی شہر برسبن کے سن کارپ سٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ کے دوران تماشائیوں میں سے کسی ایک نے بھی نہ تو فیس ماسک پہن رکھا تھا اور نہ ہی سماجی فاصلے کی پابندی کا لحاظ رکھا گیا۔ دنیا بھر سے سوشل میڈیا پر لوگ اس میچ کی تصاویر پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ لی جرویس نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ”آسٹریلیا کی رگبی سیریز ’سٹیٹ آف اوریجن‘ میں تماشائیوں کا ہجوم دیکھیں۔ کیا یہ لوگ اسی زمین پر رہ رہے ہیں؟“انٹن کلارک کا کہنا تھا کہ ”ان آسٹریلوی شہریوں کو دیکھیں اور اپنی حالت دیکھیں۔ ہم اب تک یہی سوچ رہے ہیں کہ ہماری حکومت اور ہمارے وزیراعظم بورس جانسن سے کورونا کے خلاف بہترین کام کیا ہے۔“

مزید :

بین الاقوامی -