جیل سے مجرموں کے بھاگنے کی خبریں تو آپ نے بہت سنی ہوں گی لیکن اس مرتبہ 4 لوگ چھپ کر جیل میں داخلے کی کوشش میں پکڑے گئے، اندر کیوں جانا چاہتے تھے؟ انتہائی دلچسپ واقعہ

جیل سے مجرموں کے بھاگنے کی خبریں تو آپ نے بہت سنی ہوں گی لیکن اس مرتبہ 4 لوگ ...
جیل سے مجرموں کے بھاگنے کی خبریں تو آپ نے بہت سنی ہوں گی لیکن اس مرتبہ 4 لوگ چھپ کر جیل میں داخلے کی کوشش میں پکڑے گئے، اندر کیوں جانا چاہتے تھے؟ انتہائی دلچسپ واقعہ

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) جیل سے مجرموں کے بھاگنے کی خبریں تو گاہے آتی رہتی ہیں لیکن اس بار 4آدمیوں کے چھپ کر جیل میں داخل ہونے کی کوشش کرنے کی خبر آ گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ برطانوی شہر ویگن میں پیش آیا ہے جہاں چار لوگ چھپ کر جیل میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ سکیورٹی گارڈز کو علم ہو گیا او ر وہ بھاگ گئے۔ پولیس نے فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان لوگوں کا پیچھا شرو ع کیا ور انہیں گرفتارکر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ رات 10بجے کے لگ بھگ پیش آیا۔ یہ لوگ جیل کے اندر منشیات لیجانا چاہتے تھے۔ ملزمان کی عمریں 49، 45، 32اور 26سال تھیں۔ پولیس نے ان کے قبضے سے منشیات سے بھرا ایک بیگ اور موبائل فونز برآمد کر لیے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ ویگن کی اس جیل میں 600سے زائد قیدی موجود ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -