ڈلیوری ڈرائیور کی گلی میں نوعمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، اس کے بعد اس کو کیا کہا؟ جج نے انتہائی سخت سزا دے دی

ڈلیوری ڈرائیور کی گلی میں نوعمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، اس کے بعد اس کو کیا ...
ڈلیوری ڈرائیور کی گلی میں نوعمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، اس کے بعد اس کو کیا کہا؟ جج نے انتہائی سخت سزا دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں نوعمر لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ڈلیوری ڈرائیور اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی شہر ایکسیسٹر کے رہائشی اس 31سالہ مجرم کا نام جارج برٹلیف ہے جس نے یونیورسٹی کی 18سالہ طالبہ کو رات کے وقت گلی میں اکیلے پا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ لڑکی پیدل اپنے گھر جا رہی تھی جب اس شیطان نے اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹرز نے عدالت میں بتایا کہ مجرم نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کا شکریہ ادا کیاجس کے بعد لڑکی اپنے گھر چلی گئی اور بعد ازاں پولیس کو واقعے کی رپورٹ کر دی۔ عدالت میں بتایا گیا کہ ملزم ہفتوں سے ایکسیسٹر کی گلیوں میں گھوم رہا تھا تاکہ اسے اکیلی خواتین ملیں اور وہ ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرے۔ جج نے مجرم کو ’خطرناک آدمی‘ قرار دیتے ہوئے 13سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیاہے۔ 

مزید :

برطانیہ -