اگر آپ بھی بہت زیادہ وقت سوشل میڈیا پر گزارتے ہیں تو اپنے بارے میں سائنسدانوں کی یہ پریشان کن تحقیق ضرور پڑھ لیں

اگر آپ بھی بہت زیادہ وقت سوشل میڈیا پر گزارتے ہیں تو اپنے بارے میں سائنسدانوں ...
اگر آپ بھی بہت زیادہ وقت سوشل میڈیا پر گزارتے ہیں تو اپنے بارے میں سائنسدانوں کی یہ پریشان کن تحقیق ضرور پڑھ لیں

  

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) نوجوان نسل میں اکثر لوگ ہمہ وقت فون پر سوشل میڈیا کے استعمال یا گیمز کھیلنے میں مگن رہتے ہیں تاہم اب سائنسدانوں نے اس عادت کے متعلق ایک تشویشناک خبر سنا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق جرمن سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو لوگ موبائل فون پر زیادہ وقت سوشل میڈیا استعمال کرنے یا ویڈیو گیمز کھیلنے میں گزارتے ہیں ایسے لوگوں کا خود پر کنٹرول کم ہوتا ہے اور ایسے لوگ بہت جلد باز اور اضطراری طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔

برلن کی فریئی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 101آئی فون صارفین کے فون استعمال کرنے کی عادت کی نگرانی کی اور اس کا ان کے مزاج کے ساتھ تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ نتائج میں سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں سمارٹ فون کے استعمال اور جلدبازی میں فیصلے کرنے کی عادت کے درمیان تعلق کے واضح شواہد سامنے آئے ہیں۔ ایسے لوگوں میں بہت جلد مالی فائدہ لینے کی خو بھی پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کے جوئے کی لت میں مبتلا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -