اب آپ شاہ رخ خان کے گھر میں جاکر قیام کرسکتے ہیں، کنگ خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری آگئی

اب آپ شاہ رخ خان کے گھر میں جاکر قیام کرسکتے ہیں، کنگ خان کے مداحوں کے لیے ...
اب آپ شاہ رخ خان کے گھر میں جاکر قیام کرسکتے ہیں، کنگ خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری آگئی
سورس:   Instagram/iamsrk

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری آ گئی ہے کہ انہوں نے لوگوں کو اپنے گھر میں قیام کرنے کا ایک موقع فراہم کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان نے اپنا نئی دہلی میں واقع گھر کرائے پر دینے کا اشتہار دے دیا ہے۔ ان کی طرف سے یہ اشتہار ویب سائٹ Airbnb پر دیا گیا ہے جہاں سے کوئی بھی اس گھر کو کرائے پر حاصل کرنے کی درخواست کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شاہ رخ اور گوری خان اپنے بچوں کے ساتھ ممبئی میں واقع اپنے عالیشان گھر میں مقیم ہیں تاہم نئی دہلی میں واقع اس گھر کی ان کی زندگیوں میں انتہائی اہمیت ہے۔ ان کے تینوں بچے اسی گھر میں پروان چڑھے اور کئی مواقع پر شاہ رخ خان اور گوری خان کہہ چکے ہیں کہ نئی دہلی کی ان کے دلوں میں خاص جگہ ہے اور وہ اسی شہر کو ہمیشہ اپنا گھر سمجھتے ہیں۔ ان کا یہ گھر نئی دہلی کے جنوبی علاقے پنچ شیل پارک میں واقع ہے۔

مزید :

تفریح -