نوجوان ماڈل کی برہنہ حالت میں ہاتھی کے ساتھ شرمناک حرکت نے لوگوں کو غصہ چڑھا دیا

نوجوان ماڈل کی برہنہ حالت میں ہاتھی کے ساتھ شرمناک حرکت نے لوگوں کو غصہ چڑھا ...
نوجوان ماڈل کی برہنہ حالت میں ہاتھی کے ساتھ شرمناک حرکت نے لوگوں کو غصہ چڑھا دیا

  

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیاءکے جزیرے بالی پر ایک کینیڈین ماڈل نے برہنہ حالت میں ہاتھی کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کر ڈالی کہ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں تو صارفین مشتعل ہو گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس ماڈل کا نام جیسیکا راسٹ ہے جس نے بالی میں ایک ہاتھی کے ساتھ برہنہ حالت میں فوٹوشوٹ کروایا اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں۔ 

تصاویر پر کمنٹس میں ایک صارف نے لکھا کہ ”سستی شہرت کے لیے لوگ کچھ بھی کر گزرتے ہیں۔“ ایک لڑکی نے لکھا کہ ”ہر وقت لوگوں کی توجہ کا مرکز رہنے کے خبط میں مبتلا لوگ مجھے بہت برے لگتے ہیں۔“ رپورٹ کے مطابق لوگوں کی اس تنقید پر جیسیکا اپنے دفاع میں سامنے آ گئیں اور اس حرکت کو ’آرٹ‘ قرار دے دیا۔ اس نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ”میرا فوٹوشوٹ کچھ لوگوں کو ناگوار گزرا ہے لیکن میرے لیے سب کچھ ’آرٹ‘ ہے۔ ہاتھی کو سنبھالنے اور اسے پرسکون رکھنے والے لوگ میرے ساتھ تھے جن کی مدد سے میں نے یہ فوٹوشوٹ کیا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -