کروڑوں مسلمانوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی اسلامی موبائل ایپس اپنا ڈیٹا امریکی فوج کو بیچتی رہیں، انتہائی افسوسناک انکشاف منظر عام پر

کروڑوں مسلمانوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی اسلامی موبائل ایپس اپنا ڈیٹا ...
کروڑوں مسلمانوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی اسلامی موبائل ایپس اپنا ڈیٹا امریکی فوج کو بیچتی رہیں، انتہائی افسوسناک انکشاف منظر عام پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اینڈرائیڈ اور آئی فونز کے لیے درجنوں اسلامی ایپلی کیشنز بنائی گئی ہیں اور کروڑوں مسلمان انہیں استعمال کر رہے ہیں تاہم اب ان ایپلی کیشنز کے متعلق ایک انتہائی افسوسناک انکشاف سامنے آ گیا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق مدربورڈ نامی ایک آن لائن میگزین نے انکشاف کیا ہے کہ بے شمار اسلامی ایپلی کیشنز اور مسلمانوں کے لیے بنائی گئی ڈیٹنگ ایپلی کیشنز امریکی فوج کو اپنے صارفین کا ڈیٹا فروخت کرتی رہی ہیں۔ان ایپس نے بالخصوص امریکی فوجی کنٹریکٹرز کو صارفین کا لوکیشن ڈیٹا فراہم کیا۔ 
رپورٹ کے مطابق یہ ڈیٹا ’ایکس موڈ‘ نامی ایک کمپنی کے ذریعے امریکی فوج کو فروخت کیا گیا۔ یہ کمپنی ایپلی کیشن تیار کرنے والوں کو اپنے سافٹ ویئر ایپ میں ’کوڈ‘ کرنے کی اجازت دیتی ہے اور اس کے ذریعے ان ایپس کے صارفین کا لوکیشن ڈیٹا حاصل کرتی رہتی ہے۔ یہ کمپنی ایپلی کیشن کے ڈویلپر کو صارفین کی تعداد کے مطابق ادائیگی کرتی ہے۔ اگر ایپلی کیشن پر50ہزار فعال صارفین موجود ہوں تو ڈویلپر کو لگ بھگ 1500ڈالر دیئے جاتے ہیں۔ ایکس موڈ اس طریقے سے حاصل کیا گیا ڈیٹا مختلف گاہکوں کو فروخت کرتی ہے جن میں امریکی فوجی کنٹریکٹرز اور انٹیلی جنس تجزیہ کار و دیگر شامل ہوتے ہیں۔