کیا انڈین فوج نے آزاد کشمیر میں تازہ سرجیکل سٹرائیک کی ہے؟

کیا انڈین فوج نے آزاد کشمیر میں تازہ سرجیکل سٹرائیک کی ہے؟
کیا انڈین فوج نے آزاد کشمیر میں تازہ سرجیکل سٹرائیک کی ہے؟

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج نے جمعرات کو ان رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ انڈین فوج نے آزاد کشمیر میں سرجیکل سٹرائیک کی ہے۔

انڈین آرمی کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل پرمجیت سنگھ نے آزاد کشمیر میں بھارت کے سرجیکل سٹرائیک کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا اور واضح کیا ہے کہ انڈین فوج نے آزاد کشمیر میں کسی قسم کی سرجیکل سٹرائیک نہیں کی۔

ٹائمز ناؤ کے مطابق اس سے پہلے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارتی سکیورٹی فورسز نے آزاد کشمیر میں دہشتگردوں کے لانچ پیڈز کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کی ہے، سٹرائیک میں دہشتگردوں کے کیمپ تباہ کیے گئے۔

مزید :

Breaking News -بین الاقوامی -