ماسک نہ پہننے پر کتنا جرمانہ ہوگا؟ نئی دلی میں اتنی رقم مقرر کہ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

ماسک نہ پہننے پر کتنا جرمانہ ہوگا؟ نئی دلی میں اتنی رقم مقرر کہ پاکستانیوں کو ...
ماسک نہ پہننے پر کتنا جرمانہ ہوگا؟ نئی دلی میں اتنی رقم مقرر کہ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا وائرس نے شدت اختیار کر لی ہے اور گذشتہ روز موذی مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 131 سے تجاوز کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کرتے ہوئے جرمانے کی رقم 500 سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق نئی دہلی میں  کورونا وائرس کے خطرناک شکل اختیار کرگیا ہے جس کے بعد کیجریوال حکومت نے عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنےکا فیصلہ کیا ہے اور بغیر ماسک لگائے پکڑے جانے پر جرمانہ کی رقم چار گنا بڑھاکر دو ہزار روپے کردی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ اس سے قبل  ماسک نہ پہننے پر 500 روپے کا جرمانہ تھالیکن کئی لوگ ابھی بھی ماسک کےبغیرگھوم رہےہیں،کوروناوائرس کی بڑھتی ہوئی شدت کےبعد ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والےافرادکےخلاف سخت کارروائی کےلئے جرمانے کی رقم کو بڑھا کر دو ہزار روپے کردی گئی ہے۔وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ کورونا نہ پھیلے ،اس لئےلوگوں سے اپیل ہے کہ عوامی مقامات کی بجائے اپنےگھروں پر ہی تہوار منائیں۔