جہاز کے ٹکٹ پر بس میں سفر، نجی ایئرلائن نے پشاور سے جانیوالے مسافروں کیساتھ ہاتھ کر دیا

جہاز کے ٹکٹ پر بس میں سفر، نجی ایئرلائن نے پشاور سے جانیوالے مسافروں کیساتھ ...
جہاز کے ٹکٹ پر بس میں سفر، نجی ایئرلائن نے پشاور سے جانیوالے مسافروں کیساتھ ہاتھ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایئرپورٹ پر طیارے میں چوہے کی موجودگی کی اطلاع پر نجی ایئرلائن کی پرواز منسوخ کردی گئی تاہم مسافروں کو بس کے ذریعے پشاور سے اسلام آباد پہنچا دیا گیا، اسلام آباد سے دوسری پرواز کے ذریعے کراچی روانہ کیا جانا تھا۔

مسافروں نے بتایا کہ یہ سرینہ ایئرلائن کی ٹکٹ منسوخ کردی گئی اور لوگوں کو لوکل بس میں سوار کروادیا اور سرینہ ایئرلائن کے متعلقہ حکام خود بھی ساتھ سفر کررہے ہیں۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے طیارے میں چوہے کی موجودگی کی اطلاع پر پرواز منسوخ کردی گئی، نجی ایئرلائن کی پرواز نمبر 551 کو شام 4 بجے پشاور سے کراچی روانہ ہونا تھا، کپتان نے طیارے میں چوہے کی اطلاع دی تھی، کئی گھنٹے کی تلاش کے باوجود چوہا نہ ملاتو ایئرلائن حکام نے پرواز منسوخ کردی۔اس کے بعد مسافروں کو بس کے ذریعے اسلام آباد روانہ کیا گیا ۔ 

مقامی میڈیا کے ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طورپر انہیں بتایا گیا ہوگا کہ مسافروں کی تعداد پرواز کیلئے ناکافی ہے اور وہ ایک ایئربس کو صرف 65 مسافروں کیساتھ نہیں اڑان بھرا سکتے ، جس کے بعد چوہے کا ڈرامہ رچایا گیا کیونکہ پرواز پہلے ہی تاخیر کا شکار ہوچکی تھی ۔ابتدائی طورپر پرواز کو سہہ پہر چار بجے اڑان بھرنا تھی لیکن پھر اسے اگلے  دن 10 بجے شیڈول کردیا گیا، پھر ایئرلائن نے فیصلہ سنایا کہ پرواز 12 بجے روانہ ہوگی اور جب اڑان بھرنے کا وقت آیا تو ایک ایسے چوہے کا بتا کر فلائیٹ منسوخ کردی گئی جو ڈھونڈنے پر بھی نہیں ملا۔

مزید :

قومی -