علامہ خادم رضوی کی طبیعت کب خراب ہوئی؟ قریبی دوست کا بیان آگیا

علامہ خادم رضوی کی طبیعت کب خراب ہوئی؟ قریبی دوست کا بیان آگیا
علامہ خادم رضوی کی طبیعت کب خراب ہوئی؟ قریبی دوست کا بیان آگیا
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے قریبی دوست صاحبزادہ بشیر احمد یوسفی کا کہنا ہے کہ علامہ خادم رضوی کی طبیعت اسلام آباد سے واپسی پر خراب ہوئی تھی۔

نجی ٹی وی سماء کے مطابق بشیر احمد یوسفی نے بتایا کہ تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی طبیعت اسلام آباد سے واپسی پر خراب ہوئی تھی، انہیں سانس لینے میں دشواری اور تیز بخار تھا۔ ان کا ہسپتال میں  چیک اپ بھی کرایا لیکن طبیعت نہیں سنبھلی۔

خیال رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب انتقال کرگئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -