علامہ خادم رضوی کے زندہ ہونے کی خبریں میت کا مذاق اڑانے کے لئے پھیلائی جا رہی ہیں،جماعت اسلامی کے رہنما نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ شیئر کردیا

علامہ خادم رضوی کے زندہ ہونے کی خبریں میت کا مذاق اڑانے کے لئے پھیلائی جا رہی ...
علامہ خادم رضوی کے زندہ ہونے کی خبریں میت کا مذاق اڑانے کے لئے پھیلائی جا رہی ہیں،جماعت اسلامی کے رہنما نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ شیئر کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)علامہ خادم رضوی کے زندہ ہونے کی خبریں کون پھیلا رہا ہے؟جماعت اسلامی سوشل میڈیا کے ہیڈ شمس الدین امجد نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی پریشان ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے اچانک انتقال کی خبر نے پورے ملک میں سکتہ طاری کر دیا ہے،لاکھوں عاشقان مصطفیٰﷺ اس خبر کے بعد غم اور دکھ میں ڈوب چکے ہیں ،ایسے میں معروف صحافی  اظہار اللہ اور علامہ خادم رضوی کے قریبی شاگرد احمد رضا چشتی نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ علامہ خادم رضوی کی سانسیں بحال ہو گئیں ہیں تاہم علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے سعد نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔علامہ خادم رضوی کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ چند سیکنڈ کے لئے ایسا محسوس ہوا تھا کہ ان کا ہاتھ ہلا ہے تاہم ڈاکٹرز کی ٹیم نے فوری طور پر دوبارہ معائنہ کرتے ہوئے علامہ خادم رضوی کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔دوسری طرف جماعت اسلامی سوشل میڈیا کے ہیڈ شمس الدین امجد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر علامہ خادم حسین رضوی کا شیخ زید ہسپتال سے جاری ہونے والا ڈیتھ سرٹیفکیٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ "علامہ خادم حسین رضوی صاحب کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ، سانسیں بحال ہونے کی خبر درست نہیں ہے، لبرل طبقہ حسب معمول ایک دفعہ پھر میت کا مذاق اڑانے میں مصروف ہے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -