دوران ڈرائیونگ موبائل پر گیم کھیلنے والا ڈرائیور گرفتار ، یہ کون ہے؟

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بس ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی چلاتے ہوئے ویڈیو گیم کھیل رہا تھا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کا لائسنس منسوخ کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق غفلت کا مظاہرہ کرنے والے بس ڈرائیور کی شناخت بابر خان کے نام سے ہوئی ہے۔ آئی جی موٹروے کلیم امام کے نوٹس پر جدید ٹٰیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بس کو ٹریک کرکے کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ بس کا روٹ پرمٹ منسوخ کرانے کیلئے متعلقہ ادارے کو لکھ دیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ یہ واقعہ لاڑکانہ سے کراچی جانے والی بس میں پیش آیا تھا۔ بس کا ڈرائیور درجنوں مسافروں کی جان کو داؤ پر لگا کر دوران ڈرائیونگ ویڈیو گیم کھیلنے میں مصروف تھا۔
*لاڑکانہ سے کراچی جانے والی کوچ کے ڈرائیور کی موبائل پر گیم کھیلنے کی ویڈیو وائرل* pic.twitter.com/E5hX93GZm1
— عمران عارف (@ImrannArif) November 18, 2020