علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر وزیراعظم کا اظہار افسوس 

علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر وزیراعظم کا اظہار افسوس 
علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر وزیراعظم کا اظہار افسوس 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مولانا خادم حسین رضوی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ۔وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے بھی علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف نے علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی ۔انہوں نے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی کے اچانک انتقال سے دلی صدمہ ہوا ،اہل خانہ اور تحریک لبیک کے کارکنان اور ذمہ داران کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،اظہار تعزیت کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضو ر ان کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، گورنر پنجاب چوہدری سرور،وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان ،چوہدری برادران ،صحافی حامد میر،پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی،صحافی وسیم بادامی ،اقرارالحسن نے بھی اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

مزید :

قومی -