آئل ٹینکر گھر میں گھس گیا، ویڈیو دیکھ کر دل دہل جائے

آئل ٹینکر گھر میں گھس گیا، ویڈیو دیکھ کر دل دہل جائے
آئل ٹینکر گھر میں گھس گیا، ویڈیو دیکھ کر دل دہل جائے
سورس:   Screen Grab

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیفنس کے علاقے میں آئل ٹینکر ڈرائیور نے گاڑی گھر میں گھسادی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ٹینکر فٹ پاتھ کو عبور کرکے ایک گھر کی دیوار سے ٹکرایا اور اندر گھس گیا۔ واقعہ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں پیش آیا جس کے باعث گھر کی بیرونی دیوار کو نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹینکر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ بریک فیل ہونے کی وجہ سے گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور گھر میں گھس گئی۔ پولیس نے ٹینکر قبضے میں لے لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -