ن لیگ کا قائد کون ؟ حمزہ شہباز بھی بول پڑے 

ن لیگ کا قائد کون ؟ حمزہ شہباز بھی بول پڑے 
ن لیگ کا قائد کون ؟ حمزہ شہباز بھی بول پڑے 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ ن متحد ہے ، میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف جماعت کے قائد ہیں ۔ 

اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پارٹی متحد ہے ، عمران خان 4سال میں مہنگائی اور بے روزگاری کی بجائے اگر عوام کی خدمت کرتے تو الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) کے پیچھے نہیں چھپتے ، مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں 4 حلقے کھولے تھے، عمران خان نے 126 دن کا دھرنا دیکر تماشہ لگایا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ سلیکٹڈ اور ریجیکٹڈ حکمرانوں نے قوم کو بے یار و مدد گار چھوڑ دیا ہے ، ان کا محاسبہ ہوگا، متحدہ اپوزیشن ان کا مقابلہ کرے گی ، کراچی میں صنعت بند ہو گئی ہے یہ کس ایکسپورٹ کی بات کرتے ہیں ، انہوں نےظالمانہ اقدامات کئے ،  چار سال تک ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ،جب پیداوار نہیں ہوگی تو مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ اب کہا جا رہا ہے گھریلو صارفین کو ایل پی جی فراہم کی جائے گی ، کیا اب ایل پی جی کیلئے بھی لوگوں کو سخت سردیوں میں لائنوں میں لگاؤ گے ، اپنے پیاروں ، اے ٹی ایمز کو نوازنے کیلئےفرنس آئل سے بجل پیدا کی گئی ، کب سے سن رہے ہیں ٹرمینل لگ جائے گا، آپ کے جھوٹ ختم نہیں ہو رہے ، بڑھتے جا رہے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -