این اے 133: ضمنی الیکشن کے معرکے سے باہر ہونے پر پی ٹی آئی کی حکمت عملی سامنے آگئی

این اے 133: ضمنی الیکشن کے معرکے سے باہر ہونے پر پی ٹی آئی کی حکمت عملی سامنے ...
این اے 133: ضمنی الیکشن کے معرکے سے باہر ہونے پر پی ٹی آئی کی حکمت عملی سامنے آگئی

  

لاہور (ویب ڈیسک)  حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن سے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کےآؤٹ ہونے پر پی ٹی آئی کی حکمت عملی سامنے آگئی ، پی ٹی آئی کے ووٹرز کو الیکشن ڈے پرگھروں تک محدود رہنےکی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

 جیو نیوز کے مطابق  صدرپی ٹی آئی وسطی پنجاب  سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو سپورٹ کرنےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پی ٹی آئی کاسپورٹرکسی کو ووٹ کاسٹ نہیں کرےگا،   مسلم لیگ ن کی دشمنی میں پیپلزپارٹی کوسپورٹ نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ  قومی اسمبلی کی نشست این اے 133 لاہور پر ضمنی انتخاب 5 دسمبرکو ہونا ہے، یہ نشست مسلم لیگ ن کے ایم این اے  پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔این اے 133 سے پی ٹی آئی کے امیدوارجمشید اقبال چیمہ  اور ان کی کَورنگ امیدوار مسرت جمشید چیمہ کےکاغذات نامزدگی مسترد ہوچکے ہیں۔جمشید چیمہ اور اُن کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی تجویز کنندہ کے این اے 133 کا ووٹر نہ ہونے کی بنیاد پر ریٹرنگ آفیسر نے مسترد کردیے تھے۔اس فیصلے کو الیکشن اپیلٹ ٹریبونل نے بھی برقرار رکھا جس کے خلاف دونوں نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم عدالت نے بھی ان کی درخواست مسترد کردی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -