دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور بدستور پہلے نمبر پر

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فرہست میں پنجاب کا دارالحکومت لاہور آج بھی بدستور پہلے نمبر پر ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور کی فضا انتہائی آلودہ ہے ، شہر کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 516 تک پہنچ گئی ہے ۔ پرٹیکیولیٹ میٹرز کی 151 سے 200 کی تعداد مضر صحت ہوتی ہے ، 201 سے 300 درجے تک آلودگی زیادہ مضر صحت ہے جبکہ 301 سے زائددرجہ کے پرٹیکیولیٹ میٹرز والی فضائی انتہائی مضر صحت قرار دی جاتی ہے ۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ویتنام کا شہر ہنوئی تیسرے نمبر پر ہے ۔ پاکستان کا سب سے بڑا آبادی والا شہر کراچی اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 174 ریکارڈ کی گئی ہے ۔