نئے پاکستان میں گیس بھی دوائی کی طرح دن میں 3 بار ملے گی، شیری رحمان نے وفاق پر طنز کے نشتر برسا دیے

نئے پاکستان میں گیس بھی دوائی کی طرح دن میں 3 بار ملے گی، شیری رحمان نے وفاق پر ...
نئے پاکستان میں گیس بھی دوائی کی طرح دن میں 3 بار ملے گی، شیری رحمان نے وفاق پر طنز کے نشتر برسا دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سردی کی آمد سے قبل ہی گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ، نئے پاکستان میں اب گیس بھی دوائی کی طرح ایک دن میں تین بار ملے گی ۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ  گیس کی قیمت میں  350 فیصد سے زیادہ اضافہ کیا گیا مگر اس کے باوجود بد ترین گیس لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ یہ سمجھتے ہیں کہ الیکشن ترمیمی بل بلڈوز کر کے انہوں نے تمام بحرانوں کا خاتمہ کر دیا ؟، مہنگائی کی ہفتہ وار شرح  17.37 فیصد پر پہنچ چکی ہے ۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور روزگار کا ہے ، انہیں ای وی ایم سے غرض نہیں ،  16 نوٹسز لئے گئے مگر اس کے باوجود مہنگائی کم نہیں کی جا سکی ۔