سندھ ہائی کورٹ نے 5کلو چرس برآمدگی کیس میں ملزم کی سزا کیخلاف اپیل کا فیصلہ سنا دیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے پانچ کلو چرس برآمدگی کیس میں ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میںجسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں بینچ نے پانچ کلو چرس برآمدگی کیس میں ملزم کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم نور اللہ کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں ملزم کو بری نہیں کیا جا سکتا۔ ٹرائل کورٹ نے جرم ثابت ہونے سال 2020 میں ملزم کو ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔ سرکاری وکیل کے مطابق ملزم کے قبصے سے پانچ کلو چرس ملی تھی۔ ملزم کیخلاف مقدمہ تھانہ سعید آباد میں درج کیا گیا تھا۔