ارجنٹینا کے میسی کیرئیر کا آخری فٹبال ورلڈ کپ کھیلیں گے

ارجنٹینا کے میسی کیرئیر کا آخری فٹبال ورلڈ کپ کھیلیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس ڈیسک)ارجنٹینا کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں ہونے والا فیفا ورلڈکپ انکا آخری ورلڈکپ ہوگا۔ دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی لیونل میسی رواں برس نومبر میں ہونے والا اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے، 35 سالہ اسٹار کھلاڑی اپنا پانچواں ورلڈ کپ کھیلیں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے میسی نے کہا کہ یقیناً یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے، میں جسمانی طور پر اچھا محسوس کر رہا ہوں، میں رواں برس اچھا پری سیزن کھیلنے میں کامیاب رہا، جو میں پچھلے برس نہیں کر سکا تھا۔

لیونل میسی نے سنہ 2016 میں انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، لیکن جلد ہی انہوں نے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا تھا، انہوں نے سال 2005 میں کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے 164 انٹرنیشنل مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 90 گولز اسکور کیے ہیں۔اسٹار فٹبالر کی موجودگی کے باوجود ارجنٹینا ورلڈکپ جیتنے میں ناکام رہا ہے، ارجنٹائن نے آخری بار سن 1986 میں اور اس سے قبل 1978 میں فیفا ورلڈکپ جیتا تھا میسی کا کہنا ہے کہ میں اپنے کیرئیر کا آخری فٹبال ورلڈ کپ یادگار بنانا چاہتا ہوں جس کے لئے میں نے ابھی سے پلاننگ بھی شروع کردی ہے میں نے ہمیشہ پرستاروں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے۔