ایس پی سی آئی اے شمس الحق درانی نے چارج سنبھال لیا
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)نئے تعینات ہونیوالے ایس پی سی آئی اے شمس الحق درانی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ایس پی سی آئی اے شمس الحق درانی نے چا ر ج سنبھا لنے کے بعد سٹاف سے تعارفی میٹنگ کی ایس پی سی آئی اے شمس الحق درانی نے سی آئی اے افسران کو اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا میٹنگ میں سی آئی اے کے متعلق اہم امور بھی زیر بحث آئے۔
نئے تعینات ہو نے والے ایس پی سی آ ئی اے کا کہنا تھا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ حاصل کریں محکمانہ امور کی انجام دہی میں نیک نیتی کے ساتھ تفتیش کو میرٹ پر سو فیصد یقینی بنائیں ایس پی شمس الحق درانی نے کہا کہ کام ہی میرا ایجنڈا ہے سب کومل کر ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہو گا عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں محنتی اور ایماندار افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی شمس الحق درانی اس سے قبل ایس ایس پی سی ٹی ڈی گوجرانوالہ ریجن، سول لائنز انویسٹی گیشن لاہور، فیصل آباد اوکاڑہ میں اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔
ایس پی شمس الحق بطورسرکل آفیسر اسلامپورہ، بادامی باغ،نوانکوٹ، نولکھا، اقبالٹاؤن اور ٹاؤن شپ سمیت لاہور میں اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔