قیدیوں کی صحت کے حوالے سے سپرنٹنڈنٹ جیل کو مراسلہ جاری 

قیدیوں کی صحت کے حوالے سے سپرنٹنڈنٹ جیل کو مراسلہ جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لا ہو ر (کر ائم رپورٹر)آئی جی جیل خانہ پنجاب ملک مبشر احمد خاں کی جانب سے قیدیوں کی صحت کے حوالے سے احسن اقدام تمام سپرنٹنڈنٹ جیل کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔مراسلہ کے مطابق پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی خوراک کے لئے گوشت کی بجائے زندہ مرغی کی خریداری کی جائے گی جسے میڈیکل آفیسر کی زیر نگرانی ذبح کر کے قیدیوں کے کھانے میں استعمال کیا جائے گا تمام سپرنٹنڈنٹ جیل روزانہ کی بنیاد پر زندہ مرغی کی خریداری، پیمانے کے مطابق وزن اور ذبح کی ویڈیو بنا کر آئی جی آفس بھیجنے کے پابند ہونگے۔اس کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت سے منظور شدہ قیدیوں کے ہفتہ وار کھانے کے مینیو پر سختی سے عمل درآمد کی بھی ہدایت کی گئی ہے ریجنل ڈی آئی جیز کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ ان سارے معاملات کی انجام دہی کو یقینی بنائیں اور  خلاف ورزی کرنے والے افسران و ملازمین کے خلاف کارروائی کے لئے رپورٹ صدر دفتر کو ارسال کریں۔آئی جی جیل خانہ پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا کہنا ہے قیدیوں کی خوراک کے معیار اور مقدار پر کس قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔
اور غفلت برتنے والے افسران و ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -