ڈی آئی جی آپریشنز نے ناقص کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے ناقص کارکردگی پر لاہور کے متعدد ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوسرور روڈ محمد ساجدمحمود، ایس ایچ او غازی آباد محمد سلمان،ایس ایچ او گوالمنڈی حافظ صداقت علی اورایس ایچ اوفیصل ٹاؤن احمد عثمان مجید کوپولیس لائنزرپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے انسپکٹر تجمل حسین ایس ایچ او گوالمنڈی،سب انسپکٹر حسن رضا ہاشمی ایس ایچ او فیصل ٹاؤن،چوکی انچارج ریوارز گارڈن سب انسپکٹر فراز ایس ایچ او سرور روڈاور ایس ایچ او یکی گیٹ سب انسپکٹر عامر سہیل کوایس ایچ او غازی آباد تعینات کر دیا گیا ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے تمام افسران کو فوری نئی جائے تعیناتی رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔