برکی کے علاقہ سے اغوا ء ہونیوالی طالبہ کی نعش نہر سے برآمد 

Nov 19, 2022


 لاہور(کر ائم رپورٹر)برکی کے علاقے سے چند روز قبل اغوا ہونے والی طالبہ کی لاش نہر سے برآمد ہوئی شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ لڑکی کو بداخلاقی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کے بعد نعش پانی میں بہائی گئی تھی پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ابتدائی تفتیش کے مطابق مناہل متین 12نومبر کو گھر سکول جاتے لاپتہ ہوئی تھی اور 6روز بعد اس کی لاش نہر سے ملی پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ طالبہ کو مبینہ بداخلاقی کے بعد قتل کرکے لاش نہر میں پھینکی گئی تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر سامنے آئیں گے۔

مزیدخبریں