پاکستان تمام مذاہب کے احترام کی عالمی اقدار کے حوالے سے پر عزم: مسعود خان 

  پاکستان تمام مذاہب کے احترام کی عالمی اقدار کے حوالے سے پر عزم: مسعود خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 واشنگٹن (این این آئی) امریکہ میں پاکستانی سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان رواداری، شمولیت اور تمام مذاہب کے پیروکاروں کے احترام کی عالمی اقدار کے حوالے سے پرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان نے لاس اینجلس میں چرچ آف جیسس کرائسٹ آف لیٹر -ڈے سینٹس کی قیادت کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ملاقات کے دوران سفیر پاکستان نے چرچ کی قیادت کو پاکستان اور امریکہ دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔سفیر پاکستان نے کہا کہ اگرچہ دونوں ممالک میں تذویراتی امور پر تعاون پایا جاتا ہے تاہم دونوں ملکوں میں مضبوط شراکت داری کی بنیاد عوامی روابط ہیں۔سفیر پاکستان نے چرچ آف لیٹر -ڈے سینٹس کی طرف سے پاکستان میں ہیلتھ کیئر سمیت فلاحی سرگرمیوں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو سراہا۔مسعود خان نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کی کوششوں میں 2 ملین امریکی ڈالر کی امداد پر ان کا شکریہ ادا کیا چرچ کے ڈائریکٹر پبلک اینڈ انٹرنیشنل افیئرز میتھیو بال نے سفیر پاکستان کو پاکستان میں انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے چرچ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ 1995 سے اب تک چرچ کی جانب سے پاکستان میں 107  فلاحی منصوبے پر کام کیا گیا ہے۔ پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بعد چرچ نے مقامی این جی اوز کے ساتھ مل کر 9 فلاحی منصوبوں پر کام کیا ہے۔
مسعود خان 

مزید :

صفحہ آخر -