عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما  سلمان علی بھابھہ کی لاہور میں ملاقات 

عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما  سلمان علی بھابھہ کی لاہور میں ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 میلسی(نامہ نگار)تحریک انصاف ضلع وہاڑی کے جنرل سیکرٹری سلمان علی بھابھہ نے  سابق وزیر اعظم عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ان سے ملاقات کی اور قاتلانہ حملہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی  اس موقع پر انہوں نے پارٹی چئیرمین کو ضلع وہاڑی (بقیہ نمبر13صفحہ نمبر6)
کی مجموعی سیاسی اور تنظیمی صورتحال سے بھی آگاہ کیا اس موقع پر عمران خان نے ہدایت کی کہ لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے ذیادہ سے ذیادہ محنت کریں اور کارکنوں کو فعال کیا جائے انشا اللہ راولپنڈی پہنچنے پر مارچ کا خود استقبال کرتے ہوئے قیادت کرونگا انہوں نے کہا کہ کارکن کمر کس لیں ہم الیکشن کی تاریخ لیکر ہی واپس آئیں گے اس موقع پر سلمان علی بھابھہ نے کہا کہ آپ کی قیادت میں کارکن ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں اور انشا اللہ لانگ مارچ کامیابی سے ہمکنار ہوگا#