بہاولپور: لڑکی سے 3ماہ تک بداخلاقی پولیس کا ملزم گرفتار کرنے سے انکار
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپورکے علاقہ تھا نہ ڈیراور میں لڑائی کیساتھ بداخلاقی کی گئی جس میں وہ 6 ماہ کی حا ملہ ہو گئی تین ماہ گز رنے کے باوجود پو لیس نے ملز مان گر فتار نہ کیے بہاولپور تھا نہ ڈیراور میں کر پٹ ایس ایچ او عبداللہ نے بھاری رشوت کے عوض لڑکی کو بداخلاقی(بقیہ نمبر14صفحہ نمبر6)
کر نے والا ملزم آزاد گھو منے لگا حسینہ تھا نہ ڈیراور کے چکر لگا لگا کر رسوا 6 ماہ قبل ملزم نذیر احمد نے زیادتی کی ملزم نز یر احمد با اثر ہو نے اور ایس ایچ او عبداللہ کو بھاری رشوت دینے کے با عث آزاد گھوم ر ہا ہے اور 3 ماہ تک مسلسل بداخلاقی اور تشدد کر تا رہا ایک دن مو قع پا کر اس کے چنگل سی نکل کر اپنے گھر پہنچی تو ملزم نذیر نے مجھے اور میرے والدین کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھا نہ ڈیراور میں مقد مہ درج ہوا لیکن 6 ماہ گز رنے کے باوجود میرا پو لیس تھا نہ ڈیراور نے میڈیکل نہ کروایا میرے پیٹ میں 6 ماہ کا بچہ بھی مو جود ہے میڈیکل کروانے کیلئے بھی بھاری رقم کا مطالبہ کیا میرا میڈیکل آج تک نہ ہو سکا جب سے اس تھا نہ میں ایس ایچ او عبداللہ تعینات ہو ااس نے ملزم گر فتار کرنے اور میڈ یکل کروانے کیلئے لا کھو ں روپے کا مطا لبہ کر د یا ہم بمشکل کرایہ بھر کر تھا نہ ڈیراور پہنچتے ہیں لیکن رشوت نہ د ینے کے باعث نہ تو میڈیکل کروایا جا رہا اور نہ ہی ملزم کر فتار کیا جا رہا ہے حسینہ بی بی نے کہا کہ ہمارے ملزم اور میڈیکل نہ کروایا گیا تو ڈی پی او آفس کے سا منے خود سوزی کر لوں گی حسینہ بی بی نے کر پٹ ایس ایچ او عبداللہ کیخلاف کاروائی کر نے اور ملزم نذ یر احمد کو گر فتار کر نے کا مطا لبہ کیا ہے۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او عبداللہ نے کہا کہ میرٹ پر تفتیش کا عمل جاری ہے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی