جنوبی پنجاب: ڈینگی وار مزید تیز‘ نشتر ہسپتال میں رش 

جنوبی پنجاب: ڈینگی وار مزید تیز‘ نشتر ہسپتال میں رش 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، رحیم یار خان (خصوصی رپورٹر، نمائندہ پاکستان) محکمہ صحت اور جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ کی ناقص حکمت عملی سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ڈینگی کے وار مزید تیز ہوگئے،نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 26 ہو گئی تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا کہ  رواں سال یکم جنوری سے لیکر 18نومبر 2022 تک نشتر ہسپتال میں ڈینگی میں مبتلا 09 مریضوں کی اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ ڈینگی کے شبہ میں 4 ہزار 212 مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 845 میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جبکہ گزشتہ (بقیہ نمبر30صفحہ نمبر6)
چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں ڈینگی کے شبہ میں 26 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ 26 مریضوں کو صحت یاب ہونے ہر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے یوں اس وقت نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے جبکہ ڈینگی کے شبہ میں 29 مریض زیر علاج ہیں۔ چک 138 کی 15 سالہ جنت بی بی اور دڑی عظیم خان کا 18 سالہ فیضان کو ڈینگی وائرس کے شبہ میں ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے تصدیق کیلئے نمونہ جات لیبارٹری روانہ کرتے ہوئے ڈینگی وارڈ منتقل کر دیا۔