ہم نے گھڑی خریدی نہ بیچی   تصویر پروموشن کیلئے لگائی، دبئی ڈیلر 

 ہم نے گھڑی خریدی نہ بیچی   تصویر پروموشن کیلئے لگائی، دبئی ڈیلر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی رہنما ء فواد چوہدری اور زلفی بخاری کے دعوؤں پر دبئی کے ڈیلر نے کہا ہے کہ ہم نے کسی سے گھڑی خریدی نہ کسی کو بیچی، تصویر پروموشن کیلئے لگائی تھی، سیاسی پروپیگنڈے کیلئے ہمارا نام استعمال نہ کیا جائے، ورنہ قانون اپنا راستہ لے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق فواد اور زلفی نے 16نومبر کو دعویٰ کیا کہ سعودی عرب سے ملی گھڑی پہلے پاکستانی ڈیلر کو بیچی گئی، پھر اس ڈیلر نے دبئی میں گھڑی فروخت کردی۔ذلفی بخاری نے گھڑی کی قیمت بھی بتائی، ڈھائی لاکھ ڈالر میں دبئی میں بیچنے کا دعویٰ کیا تاہم دبئی کے ڈیلر نے دونوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ڈیلر نے کہا کہ نہ ہم نے کسی سے گھڑی خریدی، نہ کسی کو بیچی، گھڑی کی تصویر پروموشن کے لیے لگائی تھی۔ڈیلر نے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی پروپیگنڈے کیلئے ہمارا نام استعمال نہ کیا جائے، ورنہ قانون اپنا راستہ لے گا۔
دبئی ڈیلر

مزید :

صفحہ اول -