ریپبلکنزکاصدر بائیڈن کے بیٹے کیخلاف تحقیقات شروع کرنیکا اعلان
واشنگٹن(آئی این پی) ریپبلکنز نے صدر بائیڈن کے بیٹے کیخلاف تحقیقات شروع کرنیکا اعلان کر دیا، یہ تحقیقات 2019میں ڈیلاویئر میں کمپیوٹر کی مرمت کی دکان پر ہنٹر کے چھوڑے گئے لیپ ٹاپ سے حاصل کیے گئے غیر ملکی تاجروں کے ساتھ کاروباری معاملات میں اخلاقیات کی مبینہ خلاف ورزیوں اورممکنہ مجرمانہ غلطیوں کے حوالے سے تھیں، ریپبلکنز نے ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرلی ہے تو جمعرات کو ہاؤس ریپبلکنز نے ممکنہ مجرمانہ سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ہنٹر بائیڈن کی سرگرمیوں کی باضابطہ تحقیقات کا اعلان کردیا، یاد رہے کہ ریپبلکن قانون ساز مہینوں سے صدر بائیڈن کے بیٹے کے خلاف کانگریس کی تحقیقات شروع کرنے کی دھمکیاں دیتے آ رہے تھے۔
تحقیقات اعلان