پی ٹی آئی بے نقاب،شہباز کی ویڈیو پریس کانفرنس کی ہے،(ن) لیگ 

  پی ٹی آئی بے نقاب،شہباز کی ویڈیو پریس کانفرنس کی ہے،(ن) لیگ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعظم شہباز شریف کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو لندن کورٹ روم کی ویڈیو قرار دینے کے حقائق سامنے لے آئی۔اس حوالے سے (ن) لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گھڑی چور کا پراپیگنڈہ سیل ہمیشہ کی طرح جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہے،یہ وڈیو کسی کورٹ روم کی نہیں بلکہ شہباز شریف کی طرف سے کی گئی جنوری 2020ء کی پریس کانفرنس کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف جس کا جھوٹا پروپیگنڈا تو پکڑا گیا ہے، اب یہ بتائے کہ عمران خان نے ڈھائی ارب کی گھڑی کیوں چوری کی؟۔
(ن)لیگ

مزید :

صفحہ اول -