سیلاب زدگان سرد موسم میں ہماری امداد کے منتظر ہیں،ابراہیم نقشبندی

سیلاب زدگان سرد موسم میں ہماری امداد کے منتظر ہیں،ابراہیم نقشبندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)الکہف ٹرسٹ کے چیئرمین پیرحافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے کہا ہے کہ سردیوں کاآغاز ہوچکاہے لاکھوں سیلاب زدگان اپنے معصوم بچوں، بوڑھے والدین اور خواتین کے ساتھ کھلے آسمان تلے انتہائی قابل رحم حالت میں ہماری امداد و توجہ کے منتظر ہیں انہوں نے کہا کہ الکہف  ٹرسٹ لاہور کی جانب سے سردی سے حفاظت کے سامان کا پہلا ٹرک ڈیرہ غازی خان روانہ کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کے لیے رضائیوں اور کمبل کی خریداری کا سلسلہ ابھی جاری ہے جلد ہی یہ سامان متعلقہ مستحق افراد میں تقسیم کر دیا جائے گا  سیلاب زدگان بالخصوص چھوٹے بچے اور خواتین ملیریا اور وبائی امراض کاشکار انتہائی پریشان ہیں ان کو ہرصورت فوری مدد کی ضرورت ہے حکومت، مخیر حضرات اوررفاہی ادارے اور عوام آگے بڑھ کر ان کے لیے فوری گرم کپڑوں،خوراک کا انتظام کریں۔

 صاف پانی، خوراک، لحاف اورچھت کا بندوبست کریں انہوں نے مزید کہا کہ ان سیلاب زدگان کے لیے مکانات کی تعمیر ضروری ہے ورنہ آنے والی مذید سردی کا موسم ان کے لیے بیماری اور تکلیف میں اضافے کاسبب بن سکتا ہے۔ پیرحافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے کہا کہ الحمدللہ الکہف ٹرسٹ سیلاب زدہ علاقوں میں مخیر حضرات کے تعاون سے ”الکہف تعمیرِ پاکستان پروگرام“ کے تحت تین سو گھرتعمیر کررہی ہے جن میں سے5 گھروں کی چابیاں مالکان کے حوالے کر دی گئی ہیں مزید 100 گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جلد ہی ان نو تعمیر شدہ مکانات کی چابیاں بھی مالکان کے حوالے کر دی جائیں گی انہوں نے کہا کہ الکہف ٹرسٹ ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں اپنی سروے ٹیم کے ہمراہ ایک مضبوط نیٹ ورک کے ساتھ حقیقی مستحق افراد کی امداد میں شب وروز مصروف عمل ہے اور ان شاء اللہ ان سیلاب زدگان کی آباد کاری تک خدمت وامداد کرتے رہیں گے۔