پاکستان کو پچھلے 70 سالوں سے سبق سیکھنا ہوگا،عمران خان

پاکستان کو پچھلے 70 سالوں سے سبق سیکھنا ہوگا،عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) اوور سیز مسلم لیگ (ن) ہانگ کانگ کے سینئر رہنما عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو پچھلے 70 سالوں سے سبق سیکھنا ہوگا،ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان اسلام کے نام پہ ملک حاصل کر کے اسلام پہ چلنے کی بجائے اپنے ہی رب سے جنگ کئے بیٹھے ہیں۔ سود در سود کی صورت میں جب ہم اپنے مالک، اپنے خالق سے ہی جنگ جاری رکھیں گے تو پھر ہم پہ رحمت کیسے ہو گئی۔ اب وقت آ گیا ہے کہ میاں صاحب، اسحاق ڈار سب مل کر فیصلہ کریں کہ آئندہ ہم سود پہ قرض نہیں لیں گے۔

، چاہے ہمیں پیٹ سے پتھر ہی کیوں نہ باندھنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سود سے توبہ نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

 اور سیلاب اور زلزلہ جیسی آفتیں ہمارے ملک پہ نازل ہوتی رہیں گی، ہم آپس کے اختلافات میں ایک دوسرے کے جانی دشمن بنے بیٹھے ہیں، سب ایک  دوسرے کو اس تباہی کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں لیکن اصل وجہ کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا۔انہوں نے کہا کہ تمام قوم سود سے توبہ کرلے، انشااللہ ہم ایک عظیم قوم بن کر اٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانی بھی اس دلدل سے نکلنے میں حکومت اور وطن عزیز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔