کاہنہ پولیس کا آپریشن،غیر قانونی بازاروں کو بند کرا دیا

کاہنہ پولیس کا آپریشن،غیر قانونی بازاروں کو بند کرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاہنہ(نامہ نگار) تھانہ کاہنہ میں تعینات ایس ایچ او عاصم حمید کی سرکل ڈی ایس پی جاوید صدیق کی ہدایت پر غیر قانونی بازاروں کے خلاف دبنگ کارروائی۔ تمام غیر قانونی بازاروں کو بند کروا دیا۔ شہریوں کاغیر قانونی بازروں کیخلاف کارروائی پر پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پر ایس ایچ او کاہنہ عاصم حمید نے کہا کہ سرکل ڈی ایس پی جاوید صدیق کے واضح احکامات پر جرائم پیشہ افراد خصوصاًغیر قانونی بازاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی،غیر قانونی بازار، شالیمار ٹاون،چندرائے گاؤں، ننگڑ اسٹیشن،ناز ٹاون،نشتر،ہلوکی گاؤں میں لگے تھے۔