عمران خان پر فائرنگ کا  معاملہ، جے آئی ٹی نے  ملزم سے تفتیش شروع کردی

عمران خان پر فائرنگ کا  معاملہ، جے آئی ٹی نے  ملزم سے تفتیش شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 وزیر آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان پر فائرنگ کرنے والے ملزم نوید کا ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جے آئی ٹی نے باقاعدہ تفتیش شروع کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر فائرنگ کرنے والے ملزم نوید نے مشترکہ تفتیشی ٹیم نے ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ملزم سے وقوعہ کے روز کی نقل و حرکت سے متعلق پوچھا۔ملزم نوید نے جے آئی ٹی کے روبرو پہلے دن والا بیان دیا، جس کے بعد تحقیقاتی کمیٹی نے ملزم سے حالات و واقعات پر سوالات کیے۔ذرائع کے مطابق ملزم سے واقعہ کے محرکات جاننے کے لیے بار بار انٹرویو کیا جائے گا اور لانگ مارچ کی سکیورٹی اور کنٹینر کے کلوز سرکل تعینات اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ ہوگی۔ذرائع کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے آئی ٹی) دوسرے مرحلے میں کارکن عظم کی ہلاکت پر بھی تفتیش کرے گی۔
تفتیش شروع

مزید :

صفحہ اول -