عمران خان نے گھڑیاں بیچنے میں ہیٹ ٹرک کرلی ، شرجیل میمن
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ عمران خان نے گھڑیاں بیچنے میں ہیٹ ٹرک کرلی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شرجیل انعام میمن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے قیمتی تحفے سستے خریدے، وہی تحفے مہنگے داموں بیچ کر قوم اورانکم ٹیکس محکمے سے جھوٹ بولا۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہناتھا کہ سندھ حکومت کل سے حیدرآباد میں پیپلز بس سروس شروع کرنے جا رہی ہے ،حیدر آباد کے لوگ اب معیاری ، آرام دہ ٹرانسپورٹ میں سستے نرخوں کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں ۔