صنم جنگ نئے ڈرامہ سیریل "مونا پیاری" میں موٹی لڑکی کا کردارادا کرتی نظر آئیں گی

Nov 19, 2022 | 02:11 PM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی معروف اداکارہ صنم جنگ بہت جلد ایک نئے ڈرامہ سیریل "مونا پیاری" میں  ایک موٹی لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صنم جنگ نے   انسٹاگرام پر" پیاری مونا" کا پہلا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "مونا کا کردار ادا کرنا نہ صرف کافی چیلنجنگ اور اس لیے بھی اہم تھا کہ ہماری انڈسٹری میں بہت سخت معیارات ہیں کہ عورت کو کیسا نظر آنا چاہیے خاص طور پر جب وہ مرکزی کردار میں ہوں"۔انہوں نے کہا کہ "ہمارے معاشرے میں خواتین کو "کتنی موٹی ہو گئی ہو" جیسے غیر مہذب تبصروں کا نشانہ بنایا جاتا ہے جو ذہنی طور پر بہت تکلیف دہ ہے، یہ کردار ادا کرنا ایک شعوری فیصلہ تھا کیونکہ ایک اداکار کے طور پر ہماری کچھ سماجی ذمہ داری بھی ہے"۔

View this post on Instagram

A post shared by Sanam Jung (@jung_sanam)

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل "پیاری مونا "کے مرکزی کرداروں میں صنم جنگ اور عدیل حسین شامل ہیں۔اس ٹریلر میں تمام موٹے لوگوں کو بااختیار محسوس کرانے کے لیے صنم جنگ مونا کے کردار کو بڑی مہارت سے پیش کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔صنم کو آخری بار ڈرامہ سیریل" میں نہ جانوں" "اور "قرار" میں دیکھا گیا تھا۔ تاہم اب وہ اپنے نئے ڈراموں" پیاری مونا "اور "اب نہیں ملیں گے ہم" میں نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ" پیاری مونا" میں مونا کا کردار ایک ایسی موٹی لڑکی کا ہے جسے مسلسل مشکلات اور طعنوں کا سامنا صرف اس لیے کرنا پڑتا ہے کہ وہ معاشرے کے وضع کردہ خوبصورتی کے روایتی معیار پر پورا نہیں اترتی۔اس ڈرامہ سیریل میں خصوصاً ان لوگوں کی جانب بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے جو اپنے موٹے جسم سے شرم محسوس کرتے ہیں اور پرکشش نظر آنے کے لیے وزن کم کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

مزیدخبریں