پاکستان سے افغانستان ڈالر سمگل کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

پاکستان سے افغانستان ڈالر سمگل کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
پاکستان سے افغانستان ڈالر سمگل کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان نے زمینی راستے سے زرمبادلہ افغانستان سمگل کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ پاکستان کسٹمز نے غیرملکی کرنسی کی افغانستان کو سمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے ہیں جن میں بارڈر پر مکمل باڈی سرچنگ کے ساتھ سامان کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ طورخم بارڈر پر سخت چیکنگ کے دوران 2 سمگلروں سے 40 ہزار ڈالر برآمد کر لیے گئے۔ پاکستانی شہری اظہر اکبر ولد گلتاج کی تلاشی کے دوران جوتوں میں چھپائے 2 پیکٹ برآمد کیے گئے جن میں 10، 10 ہزار امریکی ڈالر پڑے ہوئے تھے۔ اسی طرح افغان نوجوان لڑکی اقدس ایریل دختر گل محمد کے بیگ سے بھی 20 ہزار امریکی ڈالر ملے۔ ملزمان کے خلاف کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔