شاؤمی کمپنی نے آج پاکستان میں اپنے بالکل نئے اور کم بجٹ کے فون کا اعالن کرتے ہوئے ریڈمی اے ون پلس عوام کے لیے پیش کردیا ہے۔ نیا ریڈمی ایک اینٹری لیول سمارٹ فون ہے جو دیدہ زیب سٹائل، ڈیزائن اور بہت سے فیچر سے ماالمال ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انتہائی مناسب قیمت پر یہ اسمارٹ فون صارفین کو ایک بہترین احساس و تجربہ فراہم کرتا ہے۔
اس میں نصب 6.52 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے1600x720کی شاندار ریزولوشن پیش کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ریڈمی اے ون پلیس ویڈیوگیمنگ اور ویڈیوز کا ایک دلفریب اور گہرا احساس دیتا ہے۔ دیکھنے کے عمل کو بہترین بنانے کےلیے اس میں ڈارک تھیم، نائٹ الئٹ موڈ بھی موجود ہیں جو آنکھوں پر منفی دباؤ کو کم کرتےہیں۔
ریڈمی اے ون پلس کے نئے بجٹ فون کا مرکزی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے جس میں پورٹریٹ تصاویر کو بہتر بنانے کےلیے ایک اضافی لینس لگایا گیا ہے۔ ساتھ ہی فرنٹ کیمرہ 5 میگاپکسل کا ہے، یوں آگے اور پیچھے کے دونوں کیمرے ہی ورسٹائل موڈ رکھتے ہیں جن میں پورٹریٹ، شارٹ ویڈیو اور ٹائم لیپس موڈ شامل ہیں۔ اس طرح یہ فیچرز صارف کوتصویر کھینچنے اور ویڈیو بنانےکے کئی آپشن فراہم کرتے ہیں۔ سمارٹ فون میں طاقتور 5000 ایم اے ایچ بیٹری نصب ہے اور دس واٹ چارچنگ کی بدولت فون روزانہ رواں دواں رہتا ہے۔
جہاں تک اس کی پروسیسنگ کارکردگی کا سوال ہے تو ریڈمی اے ون پلس میں میڈیا ٹیک ہیلیو22 اے پروسیسر جوبجلی بہت کم خرچ کرتے ہوئے ساری ایپس کو چالتا ہے اور ہائی ریزولوشن ڈسپلے کو یقینی بناتا ہے۔ سب سے اہمبات یہ ہے کہ اس میں ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے اضافی اسٹوریج کو ایک ٹیرابائٹ تک بڑھایا جاسکتا ہے۔اگر ریڈمی اے ون پلس میں ہارڈویئر اور قیمت کا موازنہ کیا جائے تو سب سےپہلے اس کا ڈیزائن پرکشش ہے جو دیکھنے والے کو متوجہ کرتا ہے۔ اس ڈیزائن کو ریڈمی نوٹ سیریز سے لیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون اے ون پلس سیاہ،ہلکے سبز اور ہلکے نیلے رنگوں کے ساتھ فلیٹ فریم ڈیزائن پر بنایا گیا ہے۔
اس کی پشت کوخمیدہ بناکر مزید سٹائلش کیا گیا ہے جبکہ پشت کو ہاتھ میں لینے پر چمڑے کا احساس ہوتا ہے اور یوں انگلیوں کے نشانات ثبت نہیں ہوتے اور داغ دھبے بھی نہیں بنتے۔ فون کو فوری طور پر ان الک کرنے کے لیےاس کی پشت پر جدید فنگر پرنٹ سینسر بھی نصب کیا گیا ہے۔
ریڈمی اے ون پلس اب مارکیٹ میں دستیاب:
ریڈمی اے ون پلس اب ایم سٹور، کورکارٹ اور اس کے عالوہ درازپی کے پر بھی دستیاب ہے۔
ریڈمی اے ون پلس:
2جی بی اور 32 جی بی کے ساتھ : قیمت صرف19999 روپے۔
دیگر تفصیلات:
ڈسپلے : 52۔6 انچ کا حامل ایچ ڈی پلس کیمرہ جس کی ریزولوشن تک ہے
پچھال کیمرہ: 8 میگا پکسل کیمرہ جس میں اضافی )آگزیلری( لینس لگایا گیا ہے
اگال کیمرہ: 5 میگا پکسل سیلفی کیمرہ
بیٹری: 5000 ایم اے ایچ
پروسیسر: 22 اے میڈیا ٹیک ہیلیو
شاؤمی کارپوریشن کا مختصر تعارف:
ٹیکنالوجی کمپنی شاؤمی کارپوریشن کی بنیاد اپریل 2010 میں رکھی گئی تھی اور 9 جوالئی 2018 کو یہ ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج کے مین بورڈ کی فہرست میں شامل ہوئی۔ شاؤمی کمپنی کا نصب العین کنزیومر الیکٹرانکس اورسمارٹ مینوفیکچرنگ ہے جو اسمارٹ فون اور اسمارٹ ہارڈویئر کو آئی او ٹی پلیٹ فارم سے منسلک رکھتی ہے۔ہمارا وژن ہے کہ، ‘صارف سے دوستی کرتے ہوئے اس کے دل میں جگہ بنائی جائے،’ جس کے تحت ہم اختراعات،
بلند معیارکو اپناتے ہیں اور صارف کو بہترین سہولیات پیش کرتے ہیں۔ دوسری جانب بہترین اور جدید مصنوعات کو ایماندارانہ قیمت پر فروخت کیا جائے تاکہ دنیا بھر کی عوام یکساں انداز میں ٹیکنالوجی اور جدت سے استفادہ حاصل کرسکیں۔
اسی وژن نے شاؤمی کو تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اسمارٹ فون ساز کمپنی کا رتبہ دیا ہے۔ 2021 میں اسمارٹ فون کی شپ منٹ میں شاؤمی عالمی طور پر تیسرے نمبر پر تھی۔ پھر صارفین کے لیے آئی او ٹی پلیٹ فارم مہیا کرنے والی کمپنی بھی ہے جو اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت کے ساتھ انٹرنیٹ آف تھنگس کا امتزاج پیش کررہی ہے۔ یہ وجہ ہےستمبر 2021 تک شاؤمی کے 40 کروڑ اسمارٹ ڈیوائسس دنیا بھر میں استعمال ہورہے تھے جن میں لیپ ٹاپ اور سے زائد ممالک میں اس کی مصنوعات زی 2021ِ ر سمارٹ فون شامل نہیں۔ پوری دنیا کے 100 استعمال ہے۔ پھر اگست میں کمپنی نے فورچیون گلوبل 500 کمپنیوں کی فہرست میں مسلسل تیسری مرتبہ اپنی جگہ بنائی جس کا نمبر 338 تھا جو 2020 کے مقابلے میں 84 درجے بہتر بھی تھا۔
شاؤمی ہینگ سینگ انڈیکس، ہینگ سینگ چائنا اینٹرپراز انڈیکس ، ہینگ سینگ ٹیک انڈیکس اور ہینگ سینگ چائنا 50 انڈیکس میں بھی شامل ہے۔