ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو اپنی موجودہ جگہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ حرکت میں برکت ہے۔ جو لوگ ایسا کرنے میں کامیاب ہوں گے وہ کامیابی کی طرف اپنا سفر شروع کر دیں گے۔ جن افراد نے کوشش کر کے اپنا کام تبدیل کر لیا وہ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس وقت آپ کا اٹھایا گیا ہر قدم ان شاءاللہ آپ کو بہتری کی جانب لے کر جائے گا، آپ کی زندگی کا ایک نئے انداز سے آغاز ہو رہا ہے۔ آپ کو اس کا بہت خیال رکھنا ہوگا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ہر اس معاملے سے دور رہیں جو نا جائز ہو، عشق و محبت اور رزق کا معاملہ خاص طور پر دیکھیں اور جہاں غلطیاں ہوئی ہیں وہاں اللہ پاک سے توبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار کر یں۔ آپ نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا۔ اب صورت حال مختلف ہے اس بار ایسی حرکتیں اور معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو پھر بہت بڑے مسئلے میں آ سکتے ہیں۔ یہ وارننگ ہے جس کو نظر انداز بالکل بھی نہیں کرنا ،یاد رہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ان دنوں گھریلو ماحول میں کشیدگی جیسی صورت حال ہے، ہر روز ایک نیا مسئلہ درپیش ہوتا ہے ،کسی کو کسی کی بات برداشت ہی نہیں ہو رہی۔ کچھ رشتے تو ٹوٹنے کے قریب ہیں، اس لئے بے حد محتاط ہو جائیں ،اپنے غصے پر قابو رکھیں ،کسی سے جھگڑا کرنے کی بجائے چند دن خاموشی سے ادھر ادھر ہی رہیں تو اچھا ہے ،جن افراد نے صرف روز گار پر فوکس رکھا وہی ان شاءاللہ کامیاب نظر آتے ہیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو اپنی موجودہ جگہ سے تبادلے کی خبر بھی مل سکتی ہے اور جن امور میں دشواریاں پیش آرہی تھیں، وہ ان شاءاللہ اب ختم ہونے کے قریب ہیں، آج کا دن ہی اس کی ابتداءکر رہا ہے، پھر پورا ہفتہ روزانہ کی بنیاد پر بہتری ہی دے گا۔ اللہ نے چاہا تو مالی حالات بھی بہتر ہو سکیں گے ،ماضی میں جن لوگوں سے فائدہ نہیں ہوا،وہ بھی فائدہ دیں گے ،رشتے وغیرہ کے حوالے سے جاری بندش کا خاتمہ ہو رہا ہے، یہ ہفتہ خوشی دے گا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو اپنے دل کو قابو میں رکھنے کے حوالے سے وارننگ ہے جو لوگ عرصہ دراز سے کسی بندش میں تھے وہ اب اس سے آزاد ہو رہے ہیں، مگر اس کا فائدہ تب ہوگا جب آپ خود دل کو قابو میں رکھ کر چل سکنے کے قابل ہوں گے۔ ابھی تو حالات ملی جلی کیفیت والے ہیں، آپ کی توجہ جس طرف ہونی چاہئے وہاں پر ہے ہی نہیں، اچھے وقت کی قدر کریں اور حالات پر پوری نظر رکھیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
چند اہم ستاروں کی پاور حاصل ہو رہی ہے ان شاءاللہ امید ہے کہ یہ ہفتہ بڑا شاندار ہے گا۔ا ٓپ جس کام میں بھی اللہ پاک کا نام لے کر ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی ملے گی ،خاص طور پر رکاوٹیں ختم ہونا شروع ہو جائیں گی۔ مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے مناسب وقت ہے، ہمت کر کے اہم فیصلے کر لیں ،پھر پر ثابت قدم بھی رہیں، کسی کسی پر ایسا وقت آتا ہے اس کی قدر کریں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ نے اپنے گھر میں توجہ دینی ہے، خاص طور پر اولاد کے حوالے سے اور جس شخص نے تنگ کر رکھا ہے، اس کے ساتھ غصے کی بجائے پیار سے چلنا ہوگا، اس وقت اہم فیصلے کے حوالے سے بھی اچھے دن ہیں، اپنی سابقہ غلطیاں ٹھیک کرنے کے حوالے سے بھی ۔جو لوگ مالی طور پر مشکل میں تھے ان شاءاللہ بہتری دیکھ سکیں گے، جن کو رشتے وغیرہ میں مشکل پیش آ رہی تھی یہ ہفتہ ان کو خوشیاں ہی دے گا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو ایک نئی صورت حال کا سامنا ہے ،کافی دنوں سے خود کو بندش وغیرہ میں جکڑ ا ہوا محسوس کر رہے تھے، اب وہ کھل چکی ہے ،اس کے ساتھ ہی ستاروں کی پاور بھی حاصل ہونا شروع ہو گئی ہے، جو لوگ عرصہ دراز سے بے روز گار تھے ان کا اچھا سلسلہ بنے گا ،کاروباری معاملات بھی بہتری کی جانب جائیں گے، گھر میں جس بات پر کشیدگی چل رہی تھی وہ ختم ہو سکے گی، آپ کی غیبی مدد بھی ہو گی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو اب خراب صورت حال سے نکلنے میں ان شاءاللہ بڑی اچھی مدد ملے گی جس طرف سے بھی پریشانیاں آ رہی تھیں وہ فوراً رک جائیں گی، جس بات کا خوف دماغ پر سوار تھا وہ بھی ختم ہو سکے گا، اس وقت سفر کے متعلق بھی آپ کی آرزو پوری ہو سکتی ہے اور اپنوں کے ساتھ سیر وغیرہ کا پروگرام بھی بن سکتا ہے، جو لوگ عرصہ دراز سے تبادلے کے خواہشمند تھے وہ من پسند جگہ تبادلہ کروانے میں کامیاب ہوں گے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک نیا مسئلہ روز کھڑا ہو جاتا ہے، جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں ناکامی ملتی ہے۔ اپنے غیر سارے دشمن ہو رہے ہیں، کچھ قریبی رشتے تو ٹوٹنے والی پوزیشن پر آچکے ہیں۔ اس وقت چند دن سب سے الگ ہو کر گزاریں ،یا حی یا قیوم اور یا نصیر یا ولی کا ورد بھی ضرور کریں، نماز کی پابندی بھی ضروری ہے ،حقوق العباد کے حوالے سے جہاں غلطیاں ہوئی ہیں ان کی اصلاح بھی لازمی کریں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اب آپ کو بے حد محتاط ہو کر صرف ضروری کاموں کی طرف دیکھنا ہے، ماضی میں بڑا نقصان ہوا ہے، اب اس کا ازالہ کرنا ہے اور اس کے لئے رسک کے ساتھ قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ جو لوگ کسی آفر کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ان کے دن بدل جائیں گے۔ اس وقت بے کار دن گزر رہے ہیں اور لاپرواہی کی وجہ سے کچھ اچھے دن بھی ہاتھ سے نکل رہے ہیں، واپسی اختیار کریں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کے لئے یہ ہفتہ بڑا اچھا اور خوشیوں کا پیغام لے کر آیا ہے، کافی دنوں سے بندش وغیرہ میں جکڑ کر رہ گئے تھے، اب اس سے آزادی مل رہی ہے، کل زحل زائچے سے نکلے گا تو ساری پریشانیاں بحکم اللہ بھاگ جائیں گی، ان دنوں آپ مناسب پلاننگ کر لیں، اللہ نے چاہا تو کوئی بڑی خبر جس کا تعلق آپ کے مستقبل سے ہوگا کسی وقت بھی آ سکتی ہے، مگر اب جو بھی کام کریں اس کی خبر کسی کو ہرگز نہ دیں۔