پولیس ملازمین کو علاج کیلئے 12 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

  پولیس ملازمین کو علاج کیلئے 12 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر) 7 ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے 12 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے تفصیلات کے مطابق ننکانہ پولیس کے غازی ڈرائیور کانسٹیبل سید قیوم شاہ کو علاج معالجے کیلئے 3 لاکھ روپے دئیے گئے، رحیم یار خان کے زخمی کانسٹیبل محمد منیر اختر کو طبی اخراجات کیلئے 3 لاکھ روپے دئیے گئے ، ڈولفن اسکواڈ اوکاڑہ کے زخمی کانسٹیبل محمد عظمت کو علاج معالجے کیلئے 2 لاکھ روپے دئیے گئے، لاہور پولیس کے زخمی کانسٹیبل محمد سعید اور ڈرائیور کانسٹیبل محمد پرویز کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، ملتان پولیس کے غازی اے ایس آئی انور سعید اور راجن پور کے زخمی کانسٹیبل حبیب اللہ کو طبی اخراجات کیلئے 1 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا کی سربراہی میں کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے طبی اخراجات کے مذکورہ کیسز آئی جی پنجاب کو فنڈز اجراءکیلئے بھجوائے تھے۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا فورس کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ مسائل سے دوچار کسی ملازم یا اسکے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہیلتھ ویلفیئر کے تمام اقدامات پولیس ویلفیئر پراجیکٹس کی آمدن اور ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی ہونے والے ویلفیئر فنڈ سے کر رہے ہیں اور اس کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

مزید :

علاقائی -