سیف سٹیز اتھارٹی میں کڑی نگرانی کیلئے ورچوئل پٹرولنگ افسران تعینات
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں کیمروں سے کڑی نگرانی کیلئے ورچوئل پٹرولنگ افسران کو تعینات کر دیاگیا ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ورچوئل پٹرولنگ افسران کیمروں کے ذریعے کرائم پاکٹس‘کرائم ہاٹ سپاٹس کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں ایمرجنسی 15 کال ڈیٹا کی بنیاد پر بننے والے ہیٹ میپ کے مطابق ٹارگٹڈ آپریشنز اور سرویلنس جاری ہے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر کیمروں کے ذریعے 24 گھنٹے مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔