مالیاتی نظام میں شفافیت پاکستان کے حق میں بہتر ہے، فیض الحق

 مالیاتی نظام میں شفافیت پاکستان کے حق میں بہتر ہے، فیض الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی)نامور ماہر معیشت فیض الحق نے اسٹیٹ بینک کے پانچ سالہ اسٹریٹجک پلان کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالیاتی نظام میں شفافیت خود پاکستان کے حق میں بہتر ہے ، ناجائز منافع خوری کرنے والوں سے 40فیصد ٹیکس کی وصولی خوش آئند ہے ، اگر لوگوں کو بینکنگ نظام کی طرف لانا ہے تو سخت قواعد وضوابط کے ساتھ ساتھ انہیں سہولتیں بھی دینا ہوں گی اور انہیں مختلف مراعاتی سکیمیں دی جائیں ۔ اسٹیٹ بینک وژن 2028 کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑی مشکل سے فیٹف کی گرے لسٹ سے باہر آیا ہے اس لئے پاکستان کو وائٹ لسٹ میں رہنے کے لئے مالیاتی نظام کو انتہائی شفاف رکھنا پڑے گا۔

 اور اس تناظر میں اینٹی منی لانڈرنگ کے لئے سخت اقدامات کرنا ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ بڑے کھاتہ دارتو بینکنگ کے نظام سے قربت ہونے کی وجہ سے نئے قواعد و ضوابط سے بروقت آگاہ ہوتے ہیں تاہم عام صارف کو بینکنگ کے نظام میں قواعد و ضوابط سے اس طرح آگاہی نہیں ہوتی اس لئے انہیں موبائل کے ذریعے آگاہی دی جانی چاہیے ۔ اسٹیٹ بینک کو اپنے پانچ سالہ سٹریٹیجک پلان کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی دینی چاہیے اور اس سے متعلقہ تجاویز کو بھی وصول کرنا چاہیے۔

 ۔انہوں نے کہا کہ پلان کی تیاری کے دوران جن امور کو مد نظر رکھا گیا ہے ان میں سائبر سکیورٹی سب سے اہم ہے جس کے لئے صارفین کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دینی جانی چاہیے ۔

مزید :

کامرس -