سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح :احسان بھٹہ
لاہور( سٹی رپورٹر)سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے بی ایف سی (Business Facilitation Center)الفلاح بلڈنگ کا دورہ کیا اس موقع پر انہیں منصوبے کی تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ کام بہت جلد مکمل ہو جائیں گے انہوں نے پارکنگ اور سیریج کے نظام کو دیکھنے کے لیے عمارت کے پچھلے حصے کا بھی دورہ کیا اور اس کی صفائی کا بھی جائزہ لیا۔ مجموعی طور پر انہوں نے پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔دورے کے دوران ایم ڈی پی ایس آئی سی اور ٹیم نے انہیں سائٹ پر ہونے والی ترقی سے آگاہ کیا۔
جاری کام کے باوجود، ٹیم سائٹ کی ترقی اور منصوبہ بند فن تعمیر کو ظاہر کرنے میں کامیاب رہی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہم کوشاں ہیں مستقبل میں اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے مزید کہا کہ جاری ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرلیا جائے گا احسان بھٹہ نے مزید کہا کہ ہم تاجروں اور سرمایہ کاروں کی ترقی کے لئے کام کررہے ہیں ہمارا مقصد صوبہ کی خوشحالی ہے ۔۔
پاکستان میںبانس کی کاشت کا رقبہ 20ہزار ہیکٹر تک پہنچ گیا
فیصل آباد (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل ٓباد کے زرعی ماہرین نے کہا کہ دنیا بھر میں بانس کی کاشت کا رقبہ 36ملین ہیکٹر جبکہ پاکستان میں 20ہزار ہیکٹر تک پہنچ گیا۔
نیزبانس کی 1200 سے زائد اقسام کاشت کرکے فرنیچر انڈسٹری کو مزیدفروغ دیاجاسکتاہے جس سے تجارتی پیمانے پر بانس سمیت اس کی مصنوعات تیار کرکے برآمد سے قیمتی زرمبادلہ کاحصول بھی ممکن ہو سکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ مستقل میں بانس کی ضرورت میں مزید اضافہ ہو گا نیز پاکستان میں بانس کی پیداوارکے حوالے سے انتہائی سازگار زمینی و موسمی وسائل موجودہیں جن سے استفادہ کرکے بھر پور مالی منافع حاصل کیاجاسکتاہے۔ بتایاکہ پاکستان میں مشینی انقلاب کے ذریعے بانس انڈسٹری کو فروغ دے کر اس کے کاروباری امکانات بڑھائے جا سکتے ہیں۔