برائلر گوشت کی قیمت میں مزید5روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید5روپے کلو اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی)شہر میںپرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید5روپے اضافے سے499روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 3روپے اضافے سے344روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت331روپے فی درجن پر مستحکم رہی برائلر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

شہتوت کی شجرکاری میں اضافہ

 ناگزیر ہے، محکمہ زراعت 

قصور(اے پی پی)ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع) قصورمحمداکرم طاہر نے کہاہے کہ رواں موسم بہارمیں شہتوت کا پوداکاشت کرنیوالے کاشتکارآئندہ 15برسوں میں ایک پودے سے 10مکسر فٹ لکڑی حاصل کرسکتے ہیں ۔

جس سے نہ صرف ملک میں لکڑی کی قیمتوں میں استحکام آنے گابلکہ کاشتکاروں کو بھی 10 سے 15سال میں اچھی اورمعقول رقم حاصل ہوسکے گی۔

 جبکہ شہتوت کی شجرکاری میں اضافے سے معاشی انقلاب بھی ممکن ہے۔انہوں نے اے پی پیکوبتایا کہ 10مکسرفٹ میں 5من لکڑی ہوتی ہے جو گیلی حالت میں بھی فروخت کے قابل ہوتی ہے جبکہ یہ لکڑی خاص طورپر کھیلوں کے سامان میں استعمال ہوتی ہے۔

مزید :

کامرس -